: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،9مارچ(ایجسنی) ٹرینوں میں اکیلے سفر کرنے اور سیٹ تبدیل کرنے کی خواہش رکھنے والی خاتون مسافر اب ایک سینئر لیڈی ریل افسران کی مدد سے ایسی خدمات کا فائدہ لے سکیں گی. جنوبی ریلوے کی ایک ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بہت سی خواتین سے ایسی درخواست ملنے کے بعد کہ وہ مرد مسافروں کے درمیان
مختص کی جانے والی سیٹ پر غیر محفوظ یا غیر آرام دہ محسوس کرتی ہیں، ایسا کیا گیا ہے. اسسٹنٹ کامرس مینیجر رینک کے افسر انہیں مدد فراہم کریں گے اور ضروری قدم اٹھائیں گے. وہ 9003160980 نمبر پر ان سے رابطہ کر سکتی ہیں. اس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو اس بات کا یقین کرنا پڑے گا کہ شکایت حقیقی ہے اور حالات واقعی خراب ہے. انہیں اپنا نام اور موبائل نمبر بتائیں گے.